کبھی اپنے بے خوف بلے بازی سےلاکھوں مداحوں کےدلوں پرراج کرنے والے ویریندر سہواگ آج بھی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں بنے رہے ہیں۔ سہواگ کی کمنٹری ہو یا پھر سوشل میڈیا پران کے پوسٹ، مداح انہیں بے حد پسند کرتے ہیں، لیکن اب ٹیم کے سابق سلامی بلے بازویریندرسہواگ ایک ایسے مشن میں مصروف ہوگئے ہیں، جسے جان کران کے ہر مداح کا سینہ فخرسے چوڑا ہوجائے گا۔
دراصل ویریندرسہواگ ہندوستان کےدوشہیدوں کے بیٹوں کواپنی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ دے رہے ہیں اوران کا خواب انہیں ٹیم انڈیا کےلئےکھیلتے ہوئے دیکھنا ہے۔ جھجرمیں ویریندرسہواگ کے سہواگ انٹرنیشنل اسکول میں ارپت سنگھ اورراہل سورنگ نام کے دو بچے پڑھتے ہیں۔ یہ دونوں ہی بچے پلوامہ حملےمیں شہید ہوئے دو جوانوں کے بیٹے ہیں۔ ارپت سنگھ کےوالد شہید رام وکیل اورراہل سورینگ کے والد وجے سورینگ 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد ویریندرسہواگ نےان دونوں بچوں کواپنےاسکول میں مفت تعلیم اوراکیڈمی میں کرکٹ ٹریننگ دینےکا فیصلہ کیا تھا۔
بدھ کوسہواگ نےاپنے ٹوئٹراکاؤنٹ میں ان دونوں بچوں کی تصویریں پوسٹ کیں، جس میں ارپت سنگھ بلےبازی اورراہل سورینگ گیند بازی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ سہواگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ‘ہیروزکے بیٹے، سہواگ اسکول میں ان دونوں بچوں کا پڑھنا ہمارے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔
واضح رہےکہ 14 فروری کوجموں وکشمیرکے پلوامہ میں دہشت گردوں نے سی آرپی ایف کے قافلے پردہشت گردانہ حملہ کیا تھا، جس میں 40 جوان شہید ہوگئےتھے۔ اس حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کوسخت جواب دیتے ہوئے بالاکوٹ میں ایئراسٹرائیک کی تھی۔ ایئرفورس کے حملے میں پی اوکے کے بالا کوٹ میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ ہوگئے تھے۔