ممبئی۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی نے آج کہا کہ پورا ملک بشمول اپوزیشن پارٹیاں پلوامہ دہشت گرد حملے کی وجہ سے متحدہ طور پر حکومت کی تائید کررہی ہیں، لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی اس مسئلہ پر سنجیدگی مشتبہ ہے۔ بی جے پی نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے کے واقعہ کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہئے۔