پلوامہ حملے کیخلاف برطانیہ ، ہندوستان کیساتھ : بورس جانسن

   

نئی دہلی۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ اور سابق فارن سیکریٹری بورس جانسن نے ہفتہ کو بیان دیا کہ پلوامہ حملے کے خلاف برطانیہ، ہندوستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ ’انڈیا ٹوڈے کانکلیو‘ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان و برطانیہ دہشت گردی کو شکست دے دیں گے جو دونوں ممالک کی ایک مشترکہ دشمن ہے کیونکہ ان کی اقدار دہشت گردوں کی اقدار سے بدرجہ بہتر ہیں۔ سابق لندن میئر جانسن نے کہا کہ پلوامہ حملے کے غم میں وہ اور ان کے ملک کے کئی ملین افراد ہندوستان کے ساتھ ہیں اور دونوں ممالک اس خطرہ کو آپسی تعاون کے ذریعہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے اور وہ ضرور اس میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے اس اقدام پر کہ وہ ہندوستانی پائیلٹ ابھینندن ورتمان کو ہندوستان واپس بھیج دیا، بہت ہی سمجھ بوجھ کا کام کیا ہے، اس سے ظاہر ہے کہ عمران خود اپنے ملک میں کس طرح دہشت گرد قوتوں سے نبردآزما ہیں، اس سے اندازہ لگتا ہے۔ جانسن نے مزید کہا کہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم ہیں حالانکہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کی جاتی ہے۔