پلوامہ حملے کیخلاف پٹریوں پر احتجاج، ریل خدمات متاثر

   

ممبئی۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے پال گھر ضلع میں نالہ سپارہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاجیوں نے راستہ روک کر پلوامہ حملے کے خلاف احتجاج کیا۔ حکام نے بتایا کہ احتجاجی صبح 8 بجکر 20 منٹ پر پٹریوں پر آگئے اور راستہ روک دیا۔ وہ پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس احتجاج کی وجہ سے اس روٹ پر ٹرین خدمات متاثر رہیں۔ ویسٹرن ریلوے نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کثیر تعداد میں احتجاجی پٹریوں پر جمع ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر رہی۔ ریلوے پولیس کی جانب سے ان کا پٹریوں سے تخلیہ کروانے کافی جدوجہد کی گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس احتجاج کی وجہ سے طویل فاصلے تک چلنے والی ٹرینوں کی آمدورفت کی اوقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔