پلوامہ: فائرنگ میں زخمی سابق جنگجو دہلاک

   

Ferty9 Clinic

سری نگر : جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ میں دس روز قبل نامعلوم اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سابق جنگجو سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ کے رہنے والے سابق جنگجو تنویر احمد صوفی پر 15 اکتوبر کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ زخمی تنویر کو سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی نسبت پہلے ہی ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔