پلوامہ میں ایس پی او کا قتل

   

سرینگر ۔ یکم / جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کو ضلع پلوامہ میں جو ریاست جموں و کشمیر میں واقع ہے گولی مارکر ہلاک کردیا ۔ ایس پی او سمیر احمد پر ان کی قیامگاہ کے قریب گولی چلائی گئی تھی ۔ انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ تاہم وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور خاطیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔