سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں جمعرات کی شام شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک ایک عدم شناخت جنگجو اور ایک عام شہری مارا گیا ہے ۔جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پانپور میں جاری تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تصادم کی جگہ پر جمعرات کی شام زخمی ہونے والے دو عام شہریوں میں سے ایک سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ۔ انہوں نے مہلوک شہری کی شناخت عابد نبی کے طور پر ظاہر کی ہے ۔
