سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوسو میں منگل کی علی الصبح ایک مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ جموں وکشمیر پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں جاری آپریشن میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے جس کی شناخت معلوم کی جارہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے گاسو نامی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پلوامہ پولیس، فوج کی 53 آر آر اور سی آر پی ایف نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔