پلوامہ میں دہشت گردی کی آمدنی سے حاصل جائیداد ضبط

   

سری نگر،30اگست(یو این آئی)جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ ضلع میں دہشت گردی کے ماحولیاتی ڈھانچے پر ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ جائیداد گلزار احمد ڈار ولد محمد انور ڈار ساکن کھربت پورہ رتنی پورہ کی ہے ، جو ایک نامزد دہشت گرد ارجمند گلزار عرف حمزہ بھائی (ممنوعہ تنظیم البدر) کے والد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ جائیداد میں دو منزلہ رہائشی مکان شامل ہے ۔ عوام کو متنبہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کی مدد نہ کرے ۔
جو خسرہ نمبر 3082/1645، کھاتہ نمبر 868 پر واقع زمین پر تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس جائیداد کو دہشت گردی کی آمدنی قرار دے کر ضبط کیا گیا ہے ۔ پولیس نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔