پلوامہ میں سکیورٹی فورسیس کیساتھ انکاؤنٹر

   

Ferty9 Clinic

دو نامعلوم عسکریت پسند ہلاک، تلاشی مہم کے دوران فائرنگ
سرینگر۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسیس نے کشمیر کے ضلع ڈانگر پورہ میں ناکہ بندی کے بعد تلاشی مہم شروع کی تھی جب ہفتہ کی صبح وہاں عسکریت پسندوں کے روپوش ہونے کے بارے میں معتبر ذرائع سے خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ تلاشی مہم کے دوران وہاں روپوش عسکریت پسندوں نے سکیورٹی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فورسیس نے جوابی کارروائی کی اور انکاؤنٹر شروع ہوگیا جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت اور ان کے ملحقہ گروپ کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سارے علاقہ میں پولیس چوکسی کے ساتھ تلاشی مہم کو تیز تر کردیا گیا ہے۔