پلوامہ میں مسلح تصادم ، 3 جنگجو ہلاک

   

سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال کے جنگلات میں ایک مسلح تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نے تین جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے ترال واقع جنگلات میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب یہ تصادم ہوا ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ’’مہلوک جنگجو جیش محمد سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے، ‘‘سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترال کے جنگلات میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے جمعے کی رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔