سری نگر، 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں چہارشنبہ کے روز ایک ٹیوشن سینٹرمیں ہوئے پُر اسرار دھماکے میں کم سے کم 17 طلباء زخمی ہوئے ۔ پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے کے ناربل گاؤں میں قائم ‘فلاح ملت’ نامی ایک ٹیوشن سینٹر میں چہارشنبہ کو دن کے قریب دوبجے ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 17 طالب علم زخمی ہوئے ۔
پی ایچ سی کاکہ پورہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر واحد نے کہا کہ 14 طلباء کو زخمی حالت میں علاج ومعالجے کے لئے لایا گیا جن میں سے تین طلبا کو خصوصی علاج کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تین اور طلباء کو ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔