پلوامہ میں چار جنگجو حامیوں کی گرفتاری کا دعویٰ

   

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں البدر نامی جنگجو تنظیم کے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے چار جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع پر چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب اونتی پورہ کے ڈاڈسرہ اور لارموہ علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔