سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کوہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی درہم و برہم ہو کر رہ گئے ۔ضلع میں یہ ہڑتال لاوے پورہ سرینگر میں چہارشنبہ کو تین مبینہ جنگجوؤں کی ہلاکت، جن کے اہلخانہ و دیگر رشتہ داروں کا دعویٰ ہیکہ وہ تینوں بے قصور تھے ، کیخلاف کی گئی۔ کشمیر کے بعض حصوں میں چہارشنبہ سے ہی موبائل انٹریٹ خدمات معطل ہیں۔