پلوامہ میں 2 جنگجو ہلاک، ایک سپاہی کی بھی موت

   

سرینگر : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے پڈگام پور علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم کے دوران 2 جنگجو مارے گئے۔کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ 2 جنگجو مارے گئے ، جن کی نعشیں دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ انکاؤنٹر میں ایک سپاہی کی بھی موت ہوئی۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ فوج اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹی نے پڈگام پورہ کو محاصرے میں لے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔