کانگریس جنرل سکریٹری اورمشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی پوری طرح سے انتخابی حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔ اسی ضمن میں بدھ کو اچانک کانگریس صدرراہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے شاملی کے امت کوری کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے پہنچیں۔
اس سے قبل پرینکا گاندھی اورراہل گاندھی نے کیرانہ کے مشہورشیوشکتی ڈھابے میں چائے بھی پئے۔ ان کے ہمراہ اترپردیش کانگریس کے صدرراج ببراورمغربی اترپردیش کے انچارج جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود رہے۔ راہل – پرینکا کی تصویرسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
پرینکا گاندھی 11 فروری کو چاردن کے لئے لکھنوآئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے سبھی 41 لوک سبھا حلقوں کے کارکنان، عہدیداران اورلیڈروں کے ساتھ میراتھن میٹنگ کرکے فیڈبیک لیا تھا۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ کانگریس پارٹی متحد ہوکرمضبوطی سے الیکشن لڑے گی۔