پلوامہ کے اونتی پورہ میں بارودی سرنگ دھماکہ

   

سرینگر 2 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں مشتبہ دہشت گردوں کی بارودی سرنگ جمعہ و ہفتہ کی درمیانی شب پھٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی لوگوں نے کہا کہ رات کے قریب تین بجے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جس سے علاقے میں سراسیمگی اور خوف وہراس پھیل گیا۔ایک مقامی باشندے نے کہا کہ دھماکے سے سڑک کے بیچوں بیچ ایک کھائی بن گئی اور نزدیکی مکانوں کے شیشے چکنا چور ہوئے ۔