سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب جیل میں آگ کی ایک واردات میں دو یک منزلہ عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوئیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں درسو کے سب جیل میں دو یک منزلہ عمارتوں میں آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس کی طرف سے آگ کے شعلوں کو قابو میں کرنے سے قبل دونوں عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوئیں اور ان میں موجود کمپیوٹروں، لیپ ٹاپس اور دیگر مشینیں تباہ ہوئیں۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
