ایم بی بی ایس، یونانی، ہومیوپتھی اور دیگر امیدوار ان جائیدادوں کیلئے اہل ہوں گے
حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں پلے دواخانوں کے مخلوعہ 1569 میڈلیول ہیلت پروائیڈری ( ایم ایل ایچ پی) جائیدادوں پر تقررات کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ ان میں میونسپلٹیز میں 349 جائیدادیں اور دیہی علاقوں میں 1220 جائیدادیں شامل ہیں۔ ان جائیدادوں پر کنٹراکٹ کی بنیاد پر تقررات کئے جائیں گے۔ کلکٹر کے زیر قیادت ڈسٹرکٹ سیلکشن کمیٹی (ڈی ایس سی) نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ایک دو دن میں تقررات کا عمل شروع ہو جانے کا امکان ہے۔ ایم بی بی ایس کے بشمول یونانی، ہومیوپتھی، نیچروتی کے امیدوار ان جائیدادوں پر تقررات کے اہل ہوں گے۔ ان جائیدادوں پر تقررات کے لئے حکومت نے گزشتہ ماہ ہی رہنمایانہ خطوط جاری کردیئے تھے۔ شہری علاقوں کے ہیلت سب سنٹرس میں خدمات انجام دینے کے لئے ایم بی بی ایس یا بی اے ایم ایس کی تعلیم مکمل کرنے والے اہل ہوں گے جن میں ایم بی بی ایس امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ دیہی علاقوںمیں ایم بی بی ایس، بی اے ایم ایس کے علاوہ فرسٹ نرسیس بھی اہل رہیں گے۔ فرسٹ نرسیس میں 2020 کے بعد بی ایس سی نرسنگ مکمل کرنے والے 2020 سے قبل بی ایس سی نرسنگ یا جی این ایم مکمل کرنے کے بعد 6 ماہ کا کمیونٹی ہیلت برج کورس مکمل کرنے والے اہل ہوں گے۔ ڈاکٹرس کو 40 ہزار، اسٹاف نرسیس کو 29,900 روپے تنخواہ ادا کی جائے گی۔ ان جائیدادوں کے لئے عمر کم از کم 18 سال زیادہ سے زیادہ 44 سال ہونی چاہئے۔ ایس سی، ایس ٹی ، بی سی اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کو پانچ سال، معذورین کو 10 سال تک عمر میں چھوٹ رہے گی۔ میرٹ کی بنیاد پر پوسٹنگ کے لئے آپشنس دیئے جائیں گے۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کو دو ہفتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ جاریہ ماہ کے اواخر یا اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں تقررات کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ن