شمس آباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں پلے پرگتی پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے موقع پر شمس آباد کے مواضعات سلطان پلی ، پداشاہ پور اور کایارم میں سرفراز احمد آئی اے ایس اکسائز کمشنر نے دورہ کرتے ہوئے پروگرام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں پلے پرگتی کے ذریعہ صاف و شجرکاری پر زور دیا جارہا ہے اور اس پروگرام میں عہدیدار ، سیاسی قائدین کے ساتھ عوام بھی شرکت کررہے ہیں ۔ اس دس روزہ پروگرام میں ہر شخص کو حصہ لیتے ہوئے اپنے اپنے گرام پنچایتوں کالونیوں کو سرسبز و شاداب بنایا جائے ۔ پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعد دوسرا مرحلہ بھی کامیاب ہورہا ہے ۔ اس کے علاوہ ناخواندگی کو دورکرنے کیلئے حکومت پوری طرح تیار ہیں ۔ ہر گرام پنچایت میں ایک رجسٹر رکھا جارہا ہے جس میں ناخواندہ شخص اپنا نام درج کروائے حکومت انہیں تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہیں ۔ اس موقع پر شمس آباد منڈل پریشد صدر وجیا اور شمس آباد ضلع پریشد ممبر نیرٹی تنوی ، سلطان پلی سرپنچ ڈی استاری کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔