یلاریڈی ۔ پلے پرگتی کے کاموں میں ترقی نظر آنے کے متعلقہ عہدیداروں کو ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے احکامات دئے ۔ انہوں نے منڈل سداشیونگر کے علاقہ پدماجی واڑی میں آیویتو پلانٹیشن کا معائنہ کیا اور بھوم پلی میں پودوں کا معائنہ کیا ۔ شجرکاری کئے گئے پودے کی نگہداشت و تحفظ کا مکمل خیال رکھنے کا مشورہ دیا ۔ لگائے گئے پودے کے اطراف غیر ضروری جھاڑیوں کو صاف کرنے کو کہا ۔ بھوم پلی شیوار میں انجام دئے گئے پلے پرگتی کے کام میں نگرانی سے متعلق ایم پی او کی لاپرواہی پر ایم پی او لکھپتی نائیک کو ضلع نے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے اور نرسری سے لائے گئے پودوں کی شجرکاری نہ کئے جانے پر پنچایت سکریٹری راجکمار پر شدید برہمی کا ا ظہار کیا۔ ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے پلے پرگتی کے کاموں سے متعلق لاپرواہی و عدم دلچسپی پر کسی ذمہ دار کو بھی نہیں بخشا جائے گا ۔ کلکٹر نے مواضعاتی و شہری ترقیاتی کاموں کو لیکر عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کو غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کی صلاح دی ۔ اس موقع پر ضلع اڈیشنل کلکٹر مسٹر وینکٹیش دوسرے ایم پی ڈی او راج ویر اے پی او شروتی سرپنچ للیتا بائی ، کویتا ، پنچایت سکریٹری ، سواتی ، سوریہ شری موجود تھے ۔
