ریوڈی جینرو۔ برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پلے کو ایک مرتبہ پھر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کردیا گیا، تین دن قبل بڑی آنت کے کینسر کے آپریشن کے بعد انہیں دواخانہ سے رخصت کردیا گیا تھا ۔ ورلڈ کپ جیتنے والے 80 سالہ پیلے کو ساو پولس البرٹ آئن سٹائن اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔برازیل کیلئے 1958، 1962 اور 1970 کا ورلڈ کپ جیتنے والے پلے 92 میچوں میں 77 گول اسکور کئے ہیں ۔