بنگلورو : کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے اتوار کو کرناٹک کے اپنے ہم منصب بسواراج بومائی سے ملاقات کے دوران سلور لائن ریلوے کے معاملے پر ان سے بات چیت کی۔ یہ میٹنگ مسٹر بومائی کی سرکاری رہائش گاہ ‘کرشنا’ میں ہوئی۔مسٹر بومائی نے ٹویٹر پر کہا کہ ان کی پنارائی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی اور بین ریاستی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ “کیرالہ کے وزیر اعلی مسٹر پنارائی وجے کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ بین ریاستی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔”یہ میٹنگ کیرالہ کے کوولم میں جنوبی زونل کونسل کی میٹنگ کے بعد ہوئی جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شرکت کی تھی۔ میٹنگ میں مسٹر پنارائی نے اپنی نیم ہائی اسپیڈ ریل کو کرناٹک میں منگلورو تک بڑھانے کا مشورہ دیا۔سلور لائن پروجیکٹ کا مقصد ترواننتا پورم سے سرگوڈ تک 540 کلومیٹر تک توسیع کرنا ہے ، جس سے بہتر رابطے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔