پناہ کے طالب مالدیپ کے سابق صدر کو واپس بھیج دیا گیا

   

نوٹیکورین ؍ نئی دہلی ۔3 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مالدیپ کے سابق نائب صدر احمد ادیب عبدالغفور کو ، جنھوں نے جمعرات کو ایک مال بردار سمندری جہاز کے ذریعہ ہندوستان پہونچنے کے بعد پناہ کی درخواست کی تھی ، انھیں آج دوبارہ اُن کے جزیرہ نما ملک کو واپس بھیج دیا گیا ۔ حکام نے انھیں کشتی سے اُترنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ ان کے پاس درکار سفری دستاویزات موجود نہیں تھے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ ’’مالدیپ کے لیڈر جمعہ کو آدھی رات کے بعد ایک کشتی کے ذریعہ نوٹیکورین سے واپس ہوگئے۔ ادیب 9 ارکان عملہ کے ساتھ ایک مال بردار سمندری جہاز سے ہندوستانی ساحل پر پہونچنے تھے لیکن انھیں اس جہاز سے اُترنے کی اجازت نہیں دی گئی اوروہ اُسی جہاز سے واپس کردیئے گئے ۔