برسلز۔ یورپی یونین کے رکن ممالک کا خیال ہے کہ یوکرین سے آئندہ ہفتوں کے دوران پناہ کے متلاشی مزید لاکھوں باشندے یورپی یونین میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے یونین کے برسلز منعقدہ ایک وزارتی اجلاس میں کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں یوکرین سے مزید 8 سے 10 ملین تک مہاجرین یونین کے رکن ملکوں میں پہنچ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین میں اب تک 65 لاکھ شہری بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 35 دیگر ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔ ان میں سے صرف پولینڈ میں ہی 2.1 ملین یوکرینی شہریوں نے پناہ لی ہے۔ جرمنی میں تاحال سوا دو لاکھ یوکرینی مہاجرین رجسٹر کیے جا چکے ہیں اور ممکن ہے کہ ان کی حقیقی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو۔