پناہ گزینوں کی اسمگلنگجرمن پولیس کے ملک گیر چھاپے

   

برلن: جرمنی کی وفاقی پولیس پناہ گزینوں کی اسمگلنگ میں ملوث ارکان کی تلاش کیلئے ملک بھر میں چھاپے مار رہی ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق جرمنی کی وفاقی پولیس کے 350 سے زائد اہلکار جرمنی کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں واقع مختلف شہروں اور قصبوں میں چھاپے مار رہے ہیں۔اے پی نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس نے پانچ وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔مختلف عمارات اور اپارٹمنٹس پر مارے گئے چھاپوں میں ایسے کئی افراد ملے ہیں جو ریزیڈنٹ پرمٹ کے بغیر وہاں رہائش پذیر تھیفرینکفرٹ کے ایئرپورٹ پر بھی فیڈرل پولیس نے چھاپوں کا حکم دیا ہے جہاں ایک گینگ کی موجودگی اور غیرملکیوں کی کمرشل اسمگلنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔