پناہ گزینوں کی روک تھام ،دیوار کی تعمیر، یورپی یونین کا بلاک تشکیل

   

لندن ۔ یورپی یونین کے ارکان میں سے 12 ممالک نے یورپی کمیشن کو بھیجے گئے ایک خط میں زور دیا ہے کہ وہ رکن ممالک کے اس بلاک کو مالی رقوم کی ادائیگی کرے تا کہ وہ غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے واسطے دیوار تعمیر کر سکیں۔ یورپی کمیشن نے اتحاد کی حدود کے اندر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ سے انکار کر دیا ہے۔ بلومبرگ نیوز ایجنسی نے بتایا کہ آسٹریا، یونان، ہنگری اور پولینڈ کے وزراء کا کہنا ہے کہ دیوار کی صورت میں موثر سرحدی اقدام نہ صرف بلاک کے ممالک بلکہ یورپی یونین کے مفاد میں کام آئے گا۔