روم: سمندری راستے سے یورپ پہنچنے کیلئے کوشاں تارکین وطن کو ریسکیو کرنے والے جرمن امدادی بحری جہاز ایلان کردی کو اطالوی سمندری حدود میں رکنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ اس بحری جہاز پر سوا سو سے زائد پناہ کے متلاشی تارکین وطن بھی سوار ہیں۔ پہلے اس جہاز کو کسی بھی بندرگاہ تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ اب لیکن حکام نے کہہ دیا ہیکہ ایلان کردی اطالوی جزیرے سارڈینیا کے مغربی ساحل کے قریب سمندر میں لنگر انداز ہو سکتا ہے۔ اس بحری جہاز نے گزشتہ ہفتے کے روز لیبیا کے ساحلوں کے قریب بین الاقوامی پانیوں سے 133 تارکین وطن کو بچایا تھا، جو اب بھی اس جہاز پر موجود ہیں۔
