کاکس بازار :دو روز قبل بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 560 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی مہاجرین کے امور کی ایجنسی یو این ایچ سی آر نے اس صورتحال کو تباہ کن قرار دیا ہے۔حادثہ کے بعد سے تا حال 400 افراد لاپتہ ہیں۔ آگ کی زد میں آنے والے مہاجر کیمپ کے 45 ہزار سے زیادہ پناہ گزین اپنی رہائش سے محروم ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیمپ کے چاروں طرف خاردار تاروں کی رکاوٹوں کی وجہ سے بہت سے لوگ آگ سے بچ نہیں سکے۔
