پنت متعدد زخموں سے متاثر، ہر ممکنہ مدد کی جائے گی :بی سی سی آئی

   

نئی دہلی ۔ ہندوستان کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت جمعہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں کار حادثہ کا شکار ہوئے ۔ اس ضمن میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے اعزازی سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ کے پنت کے ماتھے پر دوکٹے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ان کے دائیں گھٹنے میں لگیمنٹ پھٹ گئی ہے، پیٹھ پر رگڑنے کی چوٹیں ہیں اور دائیں کلائی، ٹخنے اور پیر کو چوٹ لگی ہے۔ جمعہ کی صبح سویرے، 25 سالہ پنت کو متعدد چوٹیں اس وقت آئیں جب ان کی کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور یہ حادثہ دہلی ۔ دہرا دون ہائی وے پر آیا نیز اس حادثہ میں آگ لگنے سے کھلاڑی کی کار جل کرخاکستر ہوگئی۔ ابتدائی طور پر انہیں سکشم ہسپتال ملٹی اسپیشلٹی اینڈ ٹراما سنٹر لے جانے کے بعد اسے دہرادون کے میکس ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ پنت نئی دہلی سے ریاست اتراکھنڈ میں اپنے آبائی شہر روڑکی جا رہے تھے تب یہ حادثہ پیش آیا ۔ بی سی سی آئی پنت کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جبکہ میڈیکل ٹیم اس وقت پنت کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ بورڈ اس بات کا خیال رکھے گا کہ پنت کو بہترین ممکنہ طبی دیکھ بھال حاصل ہو اور اس سے باہر آنے کے لیے اسے ہر ممکن تعاون حاصل ہو۔ یہ تکلیف دہ مرحلہ، شاہ نے کہا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ حادثہ کے بعد پنت کار میں اکیلے تھے اور صبح کے وقت نیند کا جھوکا آنے سے ان کی کار قابو سے باہر ہوئی اور ٹکرا گئی ۔