نئی دہلی۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بھرت ارون نے تنقیدوں کی زد میں موجود ہندوستانی نوجوان وکٹ کیپر ریشپھ پنت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تقابل عظیم وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی سے کیا جانا مناسب نہیں۔ دھونی ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں اور وکٹوں کے پیچھے ان کا مظاہرہ کا کسی سے تقابل نہیں کیا جاسکتا۔ اور جب ویراٹ کوہلی کو کسی مشورہ کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ دھونی سے رابطہ کرتے ہیں جس کا ٹیم پر بہترین اثر ہوتا ہے۔ اس کے برعکس باصلاحیت پنت ٹیم کیلئے ہنوز نئے کھلاڑی ہیں، انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق مظاہرہ کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے آل راؤنڈر وجئے شنکر کی نہ صرف ستائش کی بلکہ کہا کہ گیند اور بیاٹ سے جس طرح اس نوجوان کھلاڑی نے مظاہرہ کیا ہے، اس سے ورلڈ کپ کی ٹیم میں ان کی دعویداری مضبوط ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اپنے چند شاندار مظاہروں سے وجئے نے حوصلہ بلند کئے ہیں جو 4 تا 7 نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کیلئے بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں۔