پنت کو اوپر بیٹنگ کرنی چاہیے

   

نئی دہلی: چتیشور پجارا نے کہا ہے کہ رشبھ پنت کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر آنا چاہیے اور وہ فِنشر کا کردار ادا کرنے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ آئی پی ایل 2025 میں پنت کی ناقص فارم جاری ہے اور وہ منگل کو محض دوگیندوں پر بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہو ئے۔ سب سے تشویشناک بات یہ رہی کہ انہیں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا، جب کہ عبدالصمد، ڈیوڈ ملر اور آیوش بادونی ان سے پہلے آئے۔ پجارا نے کہا پنت کو اوپر بیٹنگ کرنی چاہیے، وہ فِنشر نہیں ہیں۔ وہ ایم ایس دھونی جیسا بننے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ابھی ان کی عمر بھی نہیں ہے اور تجربہ بھی کم ہے۔نک نائٹ نے بھی کہا کہ کپتان کو ٹیم کا سہارا بننا ہوگا۔