پنت کو دھونی سے بات کرنے کا مشورہ

   

نئی دہلی : رشبھ پنت نے آئی پی ایل 2025 کا آغاز سنسنی خیز انداز میں کیا تھا۔ وہ لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر داخل ہوئے۔ اس لیے ان سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں لیکن وہ ان پر پورا نہیں اترا۔ پنت پورے سیزن میں خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ پنجاب کنگزکے خلاف 17 گیندوں میں 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں اس سیزن میں وہ 11 میچوں میں 12.8 کی اوسط اور 99 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 128 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ان کی کارکردگی کو دیکھ کر ٹیم انڈیا کے سابق عظیم اوپنر وریندر سہواگ نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے پنت کو اپنی فام میں واپس آنے کا علاج بتایا ہے۔ انہوں نے پنت کو مشورہ دیا کہ وہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی سے فون کرکے بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔