نئی دہلی، 5 نومبر (آئی اے این ایس) ہندوستانی وکٹ کیپر اور نائب کپتان رشبھ پنت جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ پہلا میچ 14 نومبر کو کولکتہ اور دوسرا 22 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، جو پہلی بار ٹسٹ کی میزبانی کریگا۔ ہندوستان اس وقت ورلڈ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے، جب کہ جنوبی افریقہ پانچویں مقام پر ہے۔ ٹسٹ کے بعد افریقہ تین و ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گی۔