پنت کی قیادت کو خطرہ نہیں

   

نئی دہلی۔ شریس ایّرکی موجودگی کے باوجود رشبھ پنت کا امارات میں کھیلے جانے والے باقی آئی پی ایل 2021 سیزن کے لئے دہلی کیپٹلس کا کپتان رہنا طے ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ ایئرکے ساتھ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی ، جس نے مارچ سے کوئی مقابلہ نہیں کھیلا۔ اشارے یہ ہے کہ دو فرنچائز ی پروموٹرکرن کمار گرتھی اور پرتھ جندل کپتانی کے معاملے پر متفق ہیں۔جندل نے حالانکہ اس معاملے پرکوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ، جبکہ کرن جو اس وقت مالکان کے درمیان دوسال کی اندرونی روٹیشن نظام کے مطابق ٹیم چلارہے ہیں ، نے یہ کہتے ہوئے باضابطہ تصدیق کرنے سے انکار کردیا کہ یہ اعلان تب ہی کیا جائے گا جب کوچس سمیت تمام ٹیم ممبران دبئی میں موجود ہوں گے ۔فرنچائیزی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے شریس ایئر کے ٹیم میں شامل ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ ایر نے ایک بیان میں کہا تھا، ایمانداری سے کہوں تو میں دنیا میں چوٹی پر رہنا محسوس کررہا ہوں ۔یہی وہ ایک چیز تھی جس کا مجھے بے صبری سے انتظار تھا۔