پنت کی ٹاپ 10 میں واپسی

   

دبئی: اپنی ٹسٹ واپسی میں سنسنی خیز سنچری بنا کر وکٹ کیپر رشبھ پنت نے چہارشنبہ کو آئی سی سی رینکنگ میں شاندار چھٹے نمبر پر دوبارہ داخل ہوئے ہیں لیکن ہندوستانی کپتان روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو عالمی ٹسٹ درجہ بندی میں نقصانات برداشت کرنے پڑے ہیں ۔ چنئی میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شاندار سنچری بنانے والے پنت (731 نشانات ) چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ اوپنر یاشاسوی جیسوال (751 نشانات ) پہلی نصف سنچری کی بدولت پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹسٹ میچ کی درجہ بندی ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاپ ٹین میں اپنا مقام برقرار رکھا، حالانکہ وہ دو نشانات کے نقصان ساتھ پانچ مقام نیچے چلے گئے۔ ان کے 716 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ہندوستانی اسٹار بیٹر ویراٹ کوہلی کو بھی 5 نشانات کا نقصان ہوا ہے اور وہ سرفہرست دس بیٹرس کی فہرست سے بھی باہر ہوکر 12 ویں مقام پر چلے گئے ہیں۔