پنت کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی

   

لندن : کورونا سے متاثر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ریشپھ پنت کی وائرس سے صحت یابی ہوچکی ہے اور وہ لازمی قرنطینہ کی مدت مکمل کرتے ہوئے ٹیم میں واپسی کرچکے ہیں۔ پنت 8 جولائی کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد وہ ٹیم کے ساتھ ڈرہم کا سفر نہیں کیا تھا بلکہ انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا تھا ۔ ہندوستانی ٹیم تادم تحریر کنٹری الیون کے خلاف ڈرہم میں تین روزہ وارم اپ مقابلہ کھیل رہی ہے اور اس میں بھی پنت شامل نہیں تھے۔ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا آغاز 4 اگست کو ناٹھنگم میں شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ سے کرے گی۔ بی سی سی آئی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے پنت کا خیرمقدم کیا ہے۔