پنت کے بہتر متبادل کیری ہوں گے:پونٹنگ

   

میلبورن۔25 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کیپٹلس کے ہیڈکوچ رکی پونٹنگ کا ماننا ہیکہ آئی پی ایل نیلامی میں حال ہی میں خریدے گئے ایلیکس کیری چوتھے نمبرپرکھیلتے ہوئے ٹیم کوکافی میچ جتوا سکتے ہیں اور وہ وکٹ کیپررشبھ پنت کے اچھے متبادل ہیں۔ بگ بیش لیگ میں عام طور پر اننگز کا آغازکرنے والے آسٹریلیا کے وکٹ کیپرکیری نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کی طرف سے 24 گیندوں میں 55 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ اس دوران پونٹنگ کمنٹری باکس میں موجود تھے۔ کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یونے رکی پونٹنگ کے حوالے سے کہا،اس وقت کیری جوکردار نبھا رہے ہیں، اسی کے سبب اس نے مجھے اوردہلی کیپٹلس کومتاثرکیا۔ پونٹنگ نے کہا وہ اسپن کیخلاف اچھے کھلاڑی ہین، ان کے کرکٹ کھیلنے کا ذہن شاندارہے اوروہ محتاط ہو کر کھیلتے ہیں، جس سے مجھے لگتا ہیکہ اگلے سال وہ ہمیں کافی میچوں میں جیت دلا سکتے ہیں۔ ایلیکس کیری کا ونڈے میں 40 سے زیادہ کا اوسط ہے۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایلیکس کیری کورشبھ پنت کے متبادل کے طورپراستعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا اگرہمارے موجودہ وکٹ کیپررشبھ پنت کوچوٹ لگتی ہے، توکیری اس کردارکوبھی آسانی سے نبھا سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کی ورلڈکپ ٹیم کا حصہ رہے کیری آئندہ سیزن میں آئی پی ایل کریئر کا آغازکریں گے۔ دہلی کیپٹلس نے28 سالہ ایلیکس کیری کودوکروڑ40 لاکھ روپئے میں خریدا ہے۔ واضح رہیکہ ایلیکس کیری کوآسٹریلیا میں اگلا مائیک ہسی اورانہیں بڑا میچ فنیشر کہا جاتا ہے۔ ایلیکس کیری نے اب تک خودکوثابت بھی کیا ہے۔ ونڈے میں ان کا اوسط 40 سے زیادہ ہے اورٹی 20 میں بھی وہ 135 کے اسٹرائیک ریٹ اور32 سے زیادہ کے اوسط سے رنز بناتے ہیں۔ بگ بیش لیگ میں بھی ایلیکس کیری کا بلا رن اگل رہا ہے۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرس کے کپتان کیری نے سڈنی تھنڈرس کے خلاف 45 اورپرتھ اسکارچرس کے خلاف 55 رنوں کی تیزاننگز کھیلی ہیں۔

4 ملکی ٹورنمنٹ ابھی صرف تجویز:گنگولی
ممبئی ۔25 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی کے مجوزہ چار ملکی کرکٹ سوپر سیریز پر اعلان کے ساتھ ہی خدشات پیدا ہونے لگے۔ دنیا کے طاقتور کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان اس پر اتفاق مشکل نظر آرہا ہے۔ ہندوستان نے بگ تھری کی اجارہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے آسٹریلیا اورانگلینڈ کو ملاکر سالانہ ٹورنمنٹ کا منصوبہ بنایا ہے لیکن مختلف کرکٹ عہدیداروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے ردعمل کے بعد انہوں نے موقف واضح کیا ہے اورکہا ہے کہ یہ ابھی صرف ایک تجویز ہے، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے۔