نئی دہلی۔ دہلی کیپٹلس آئی پی ایل 2023 کے لیے زخمی رشبھ پنت کے متبادل کے طور پر بنگال کے وکٹ کیپر بیٹر ابیشھیک پورل کوحاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ پورل کے علاوہ تین دیگر غیرمعروف وکٹ کیپرز شیلڈن جیکسن، لونتھ سیسوڈیا اور وویک سنگھ کو میچ کی مشقوں کی ایک سیریز کے ذریعے پکھا گیا تھا اور ان کی نگرانی کیپٹلزکوچنگ گروپ نے کی تھی، جس کی سربراہی ڈائریکٹر کرکٹ سورو گنگولی اور ہیڈ کوچ رکی پونٹنگکر رہے تھے۔ بالآخر دہلی کیپٹلز نے پورل کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، جس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بنگال کے ساتھ اپنے پہلے مکمل سیزن کے دوران اپنی کیپنگسے متاثر کیا۔