پنجابیوں کی حب الوطنی پر انگلی اٹھانے کا حق کسی کو نہیں

   

چندی گڑھ : پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چننی نے کہا کہ ‘پنجابیوں نے ملک کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ پنجاب اور پنجابیوں کی حب الوطنی پر انگلی اٹھانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو فیروز پور سے خطاب کیے بغیر واپس چلے جانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چننی نے کل یہاں دانا منڈی میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ریلی کے مقام پر صرف 700 لوگ ہی پہنچے تھے، جس نے وزیر اعظم کو اپنے قدم پیچھے کھینچنے کو مجبور کیا اور بعد میں وزیر اعظم کی سیکورٹی کو خطرے کا بہانہ بناتے ہوئے الزام حکومت پنجاب پر لگادیا گیا۔