آج شہر میں کنسرٹ۔ شراب و ڈرگس والے گیٹ نہ پیش کرنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔14۔نومبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعہ کو حیدرآباد میں ہونے والے ان کے کنسرٹ دل۔ لومیناٹی میںشراب اور نشیلی ادویات کو فروغ دینے والا کوئی گیت پیش نہ کریں۔ شہر کے عوام میںدلجیت دوسانجھ کے اس موسیقی ریز کنسرٹ کیلئے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ دلجیت اپنے کنسرٹس اور شوز کیلئے دل ۔ لومیناٹی کا نام استعمال کرتے ہیں۔ حکومت نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کنسرٹ میں شراب اور نشیلی ادویات کو فروغ دینے والا کوئی گیت پیش نہ کریں۔