پنجابی سیلاب زدگان کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے کا مطالبہ

   

چندی گڑھ ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پنجاب نے چہارشنبہ کے دن ایک ہزار کروڑ روپئے مرکز سے بطور خصوصی سیلاب راحت رسانی پیاکیج دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ ریاست میں سیلاب سے زبردست نقصان ہوا ہے ۔ چیف منسٹر امریندر سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو اس بارے میں اور متعلقہ عہدیداروں کو بینکوں کے زرعی قرضہ جات معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مکتوب روانہ کیا ہے ۔ 326 دیہات پنجاب میں بری طرح سیلاب زدہ ہیں۔چیف منسٹر نے فوج ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی خدمات طلب کی تھیں۔ بدترین علاقوں میں جالندھر اور فیروز پور اضلاع شامل ہیں۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو اور پرنسپال سکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ عارضی طور پر متاثرہ علاقوں میں قیام کریں۔ راحت رسانی کارروائیاں جنگی خطوط جاری ہیں۔ 5023 افراد کو تاحال متاثرہ دیہاتوں سے منتقل کردیا گیا ہے ۔ صرف فیروز پور سے 358 افراد کو فوج اور این ڈی آر ایف کے فوجیوں نے بچالیا۔