ممبئی : پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سیکوریٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ لارنس بشنوئی کی ٹولی کے رکن گولڈی برار نے سدھو کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اس پس منظر میں پولیس سلمان خان کی سیکوریٹی کے تعلق سے چوکس ہوگئی ہے۔ چند سال قبل بشنوئی نے سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ 2018 ء میں بشنوئی نے سرگرمی دکھائی تھی۔ قتل کے الزام میں 2020 ء میں گرفتار بشنوئی کے قریبی ساتھیوں میں شامل راہول نے اعتراف کیا تھا کہ سلمان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔