پنجابی گیت ’’لونگ الانچی‘‘ نے بنایا ہے ورلڈ ریکارڈ

   

ٹی سیریز نے مشہور پنجابی گیت ’’لونگ الانچی‘‘ کو پچھلے سال 21 فروری 2018 کو یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا جس نے یوٹیوب پلیٹ فارم پر ایک بڑا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ یوٹیوب پر اس گیت کو ایک بلین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے ۔ اس گیت نے یہ ریکارڈ دو سال سے بھی کم وقت میں حاصل کرلیا ہے۔ یوٹیوب پر ایک بلین ویو حاصل کرنے والا یہ واحد ہندوستانی گیت ہے۔ پنجابی فلم ’’لونگ الانچی‘‘ کے اس ٹائٹل ٹریک میں ایمی واک، نیرو باجوا اور امبر دیپ اہم کردار میں دکھائے گئے ہیں۔ اس گیت کا میوزک گرمیت سنگھ نے دیا ہے اور مشہور سنگر منت نور نے اسے گایا ہے۔ ہر من جیت نے اس گیت کیلئے بول لکھے ہیں۔ اس گیت کو اتنی بڑی کامیابی ملنے پر گرمیت کا کہنا ہے اس گیت کی کامیابی پر مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے۔