پنجاب اسمبلی میں تحریک اعتماد لانا وقت اور وسائل کی بربادی:پرگٹ

   

جالندھر: پنجاب کے سابق وزیر پرگٹ سنگھ نے 22 ستمبر کو ہونے والے خصوصی اسمبلی اجلاس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے اقدام پر سوال اٹھایا ہے ۔پرگت نے چہارشنبہ کے روز کہا، “اے اے پی کے ذریعہ پنجاب اسمبلی میں کل کی نام نہاد ‘اعتماد کی تحریک’ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے مفادات کی خدمت کرنے کے لئے صرف ایک سستا ہتھکنڈا ہے ۔ یہ نہ صرف وقت اور وسائل کی بربادی ہے بلکہ ایوان کے ضوابط کے بھی خلاف ہے ۔”پنجاب کابینہ نے منگل کو تحریک اعتماد لانے کے لیے 22 ستمبر کو ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی منظوری دی تھی۔ حکمراں عام آدمی پارٹی نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس کے کم از کم 10 ایم ایل ایز کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے چھ ماہ پرانی حکومت کو گرانے کے لیے 25-25 کروڑ روپے کی پیشکش کے ساتھ رابطہ کیاتھا۔