پنجاب اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے ارکان کی شب بسری

,

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ : پنجاب اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی نے زراعت پر مجوزہ قانون کے مسودہ کو ارکان کے سامنے پیش نہ کرنے کانگریس زیرقیادت حکومت کی لاپرواہی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی کے اندر ہی رات گزاری۔ عام آدمی پارٹی لیڈر ہرپال چما نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اِس قانون کی حمایت کرے گی لیکن حکومت کو چاہئیے کہ وہ اِس قانون کی نقل ہمیں فراہم کریں ۔ مجوزہ قانون مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف لایا جارہا ہے، جن پر سب سے زیادہ پنجاب میں احتجاج ہوا ہے۔