پنجاب اسمبلی میں چار بلوں کی منظوری

   

چنڈی گڑھ: پنجاب اسمبلی نے چہارشنبہ کو چار اہم بلوں کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔پنجاب کے وزیر ریونیو برم شنکر زیمپا کی طرف سے تین بل پیش کیے گئے ، جن میں جائیداد کی منتقلی (پنجاب ترمیمی) بل 2023، رجسٹریشن (پنجاب ترمیمی) بل 2023 اور انڈین اسٹمپ (پنجاب ترمیمی) بل 2023 شامل ہیں، جبکہ چوتھا بل پنجاب کینال اینڈ ڈرینج بل 2023 وزیر آبی وسائل چیتن سنگھ جورماجرا نے پیش کیا۔