پنجاب الیکشن آفس نے نربھیا کیس ملزم کی تصویر شائع کی ، تحقیقات کا حکم

   

پنجاب ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے ہوشیار پور ڈسٹرکٹ الیکشن آفس نے انتخابی شعور بیداری کی خاطر جاری کئے گئے پوسٹر میں نربھیا کیس کے کلیدی ملزم مکیش سنگھ کی تصویر چسپاں کی۔ پنجاب کابینی وزیر شام اروڑہ نے کہا کہ جو کوئی بھی اس پوسٹر کو شائع کیا ہے وہ، قابل اعتراض ضرور ہے لیکن اراداً نہیں ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی۔