پنجاب الیکشن : راہول گاندھی 117 امیدواروں کیساتھ لنگر میں شامل

,

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر چرنجیت چنّی کے ساتھ سنہری گردوارہ میں حاضری‘ والمیکی تیرتھ استھل کا بھی دورہ

چندی گڑھ: ملک کی 5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سے ایک پنجاب ریاست بھی ہے، جہاں انتخاب کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بھی مشن پنجاب کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کی شروعات راہول گاندھی نے پنجاب کے امرتسر میں واقع مشہور سورن مندر میں پیشانی ٹیک کر کی۔ ان کے ساتھ پنجاب کے چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنّی، ریاستی کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس امیدوار بھی ہرمندر صاحب پہنچے۔واضح رہے کہ پنجاب میں قیادت کی تبدیلی کے بعد یہ راہول گاندھی کا پہلا پنجاب دورہ ہے۔ سورن مندر میں ان کے ساتھ کانگریس کے امیدواروں نے بھی اپنی پیشانی ٹیکی۔ طے پروگرام کے مطابق راہول گاندھی 117 امیدواروں کے ساتھ لنگر میں شامل ہوئے اور اس کے بعد درگیانا مندر اور بھگوان والمیکی تیرتھ استھل کے لیے روانہ ہو گئے۔امرتسر کے بعد راہول گاندھی کا سڑک کے راستہ 100 کلو میٹر دور جالندھر کا پروگرام تھا جہاں وہ ’نوی سوچ، نوا پنجاب‘ نام سے منعقدہ ورچوئل ریلی کو خطاب کیا۔ قابل ذکر ہے کہ انتخابی کمیشن نے فزیکل ریلیوں اور روڈ شو پر پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے۔ پنجاب میں 20 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔