پنجاب الیکشن سے قبل وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چننی کا بڑا اعلان ، کسانوں پر درج کیس ہوں گے رد

   

چندی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت چننی نے بدھ کے روز کہا کہ پنجاب حکومت کھیتوں میں پرالی یا زرعی فضلہ جلانے والے کسانوں کے خلاف درج تمام پولیس مقدمات کو ختم کر دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف درج مقدمات بھی واپس لئے جائیں گے۔ پنجاب اور دہلی سے ملحقہ قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اسی لئے پرالی جلانا جرم قرار دیا گیا ہے۔ ایسے میں کسانوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ اب اسمبلی انتخابات سے قبل پنجاب حکومت نے کسانوں کے حوالے سے یہ دو اعلانات کئے ہیں ۔